مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جنوبی کوریا کے ہم منصب چو ہیون سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ ایران ہمیشہ بین الاقوامی مسائل کے حل کے لیے سفارتکاری کو واحد راستہ سمجھتا ہے۔
عراقچی نے چو ہیون کی وزارت خارجہ کے عہدے پر تعیناتی پر مبارکباد دی اور ایران کی جانب سے ہر شعبے میں تعاون بڑھانے کی آمادگی کا اظہار کیا۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں سیؤل کی تجویز کردہ قرارداد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، جس کا مقصد ایران کے خلاف پابندیاں ختم کرنا ہے۔
عراقچی نے ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر پرامن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران ہر ایسے منصفانہ اور متوازن حل کے لیے تیار ہے جو باہمی مفادات کو یقینی بنائے۔
انہوں نے جنوبی کوریا سے امید ظاہر کی کہ وہ سیکورٹی کونسل کے صدر کی حیثیت سے کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے بچے گا اور سفارتی عمل کو فروغ دے گا۔
گفتگو کے دوران جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ نے بھی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے احترام اور تمام ممالک سے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔
آخر میں دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران دوطرفہ ملاقاتوں اور مزید مشاورت کے مواقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ